جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی آئی اے کے ڈاکٹر کے چیف فلائٹ سرجن بن کر چینی سفیر کو مراسلے، انکوائری کا آغاز

28 اپریل, 2021 10:37

کراچی : پی آئی اے کے ایئر لائن ڈاکٹر نے چیف فلائٹ سرجن بن کر چینی سفیر کو مراسلے ارسال کردئیے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے ڈاکٹر نے ترقی نہ ملنے کا بدلہ ایئر لائن انتظامیہ سے لے لیا۔ ڈاکٹر سراج العارفین نے چیف فلائٹ سرجن بن کر چینی سفیر کو مراسلے ارسال کردئیے۔ ڈاکٹر سراج نے مبینہ جعلسازی بارے میں چیف فلائٹ سرجن اور انتظامیہ کو بھی لاعلم رکھا۔

پی آئی اے پرواز پر مبینہ کورونا پازیٹو مسافروں کی موجودگی کے حوالے سے خط و کتابت کا آغاز ہوا۔ چینی سفیر نونگ رونگ نے 12 اپریل کو ارسال مراسلے میں ڈاکٹر سراج کو بطور سی ایف ایس مخاطب کیا۔

یہ بھی پڑھیں : سوات کے لئے 17 سال بعد پی آئی اے کی پروازیں بحال

ذرائع کا کہنا ہے کہ مراسلے میں بطور سی ایف ایس مخاطب کرنا ڈاکٹر سراج کی مبینہ گزشتہ جعلسازی کا ثبوت ہے۔ 14 اپریل کو چینی سفیر کے نام جوابی مراسلے میں ڈاکٹر سراج نے خود کو دوبارہ سی ایف ایس لکھا۔

موجودہ چیف فلائٹ سرجن، ڈاکٹر سراج سمیت 13 ڈاکٹرز کے نام ترقی کے لئے فہرست مرتب کی گئی۔ ڈاکٹر قادر داد شاہ کو چیف فلائٹ سرجن کے عہدے پر نومبر 2019 کو ترقی دے دی گئی۔ ڈاکٹر سراج سمیت دیگر ڈاکٹرز کو غیر موزوں اور دیگر کمنٹس کے ساتھ ترقی کے لئے اہل قرار نہیں دیا گیا۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق بطور سی ایف ایس ڈاکٹر سراج کے چینی سفیر سے خط و کتابت معاملے کی انکوائری جاری ہے۔ تحقیقات کی تکمیل پر ایئر لائن قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top