جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

معروف اداکار محب مرزا کے والد انتقال کرگئے

19 جنوری, 2022 14:01

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار محب مرزا کے والد محسن مرزا انتقال کرگئے۔

اداکار محب مرزا نے یہ افسوسناک خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ عموماً میں سوشل میڈیا پر اپنی نجی زندگی سے متعلق کچھ بھی شیئر نہیں کرتا لیکن میں چاہتا ہوں کہ دنیا میرے والد کے بارے میں جانے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے والد کا انتقال 13 جنوری کو ہوا تھا، ان کے والد ایک رحم دل شخص تھے انہوں نے وکالت پڑھی تھی۔ اس کے علاوہ وہ ایک آرٹسٹ بھی تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ جویریہ عباسی کی والدہ انتقال کرگئیں

انہوں نے دعا کی کہ خدا ان کے والد کی روح کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے آمین۔

محب مرزا نے اپنی کامیابیوں کا سہرا اپنے والد کے سر باندھتے ہوئے کہا کہ میری خوشیاں اور کامیابیاں سب آپ سے تھیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top