مقبول خبریں
لاہور : گھر کی دیوار گرنے سے پانچ افراد کی موت
لاہور : آندھی نے پہلے سے کمزور گھر کی دیوار گرگئی، جس سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔
لاہور کے علاقے نشتر کالونی کی اعوان مارکیٹ میں بارش اور تیز آندھی کے باعث گھر کی دیوار گر گئی، جس کے ملبے تلے دبنے سے پانچ افراد جاں بحق، جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں : این اے 240 میں حالات کشیدہ، انیس قائم خانی اور سعد رضوی کی گاڑی پر فائرنگ
جاں بحق ہونے والوں میں شبیر احمد، آمنہ، شرجیل، نفیل احمد اور مسرت بی بی شامل ہیں، جبکہ زخمی کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی۔ لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔