جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کسان اتحاد کا 16 مارچ کو سندھ و بلوچستان کے پانچ مقامات پر احتجاج کا اعلان

10 مارچ, 2023 12:18

کوئٹہ : کسان اتحاد کا کہنا ہے کہ سیلاب سے تباکاریاں ہوئیں۔ کسی کسان کو وفاقی یا بلوچستان حکومت کی جانب سے کچھ نہیں ملا ہے۔

کسان اتحاد کے رہنماء خالد حسین باٹھ نے کہا کہ مطالبات کی منظوری کیلئے بلوچستان کے علاقے کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ، خانوزئی، کچلاک، سبی روڈ، کراچی روڈ حب میں احتجاج کریں گے۔ ریونیو و زراعت میں کرپشن ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریونیو میں ایسے افسر ہیں، جو غریب کسانوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے میں ملوث ہیں۔ بلوچستان میں سیلاب سے تباکاریاں ہوئیں۔ کسی کسان کو کچھ نہیں ملا۔ بجلی کا تباہ ہونے والا نظام تاحال مرمت نہیں ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا کا پاکستان کے سیلاب متاثرہ اضلاع کے 500 طلباء کیلئے وظائف کا اعلان

انہوں نے کہا کہ کسان پیکج بھی ختم کردیا گیا ہے۔ کسانوں کو بجلی صرف دو گھنٹے دی جارہی ہے۔ پانی نہ ہونے کی وجہ سے فصلیں اور باغات تباہ ہو رہے ہیں۔ ڈیموں کی تعمیرات، بیج، کھاد، زرعی ادویات میں کرپشن عروج پر ہے۔

خالد حسین باٹھ کا کہنا تھا کہ کرپشن کیخلاف کسان اتحاد نے نیب میں دستاویزات جمع کروا دیئے ہیں۔ اگر ملک کو بچانا ہے تو کالاباغ ڈیم سمیت ڈیموں کی تعمیر کی جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top