جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

خیبر پختونخوا : پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا انفلوئنسرز منصوبہ ختم، ایک ہزار سے زائد افراد فارغ

05 مئی, 2023 14:00

پشاور : تحریک انصاف نے حکومت کی کارکردگی اجاگر کرنے کے لیئے سوشل میڈیا انفلوئنسرز منصوبہ شروع کیا تھا۔

نگراں حکومت نے تحریک انصاف دور میں شروع کیا گیا سوشل میڈیا انفلوئنسرز منصوبہ ختم کرتے ہوئے ایک ہزار 109 ملازمین کو فارغ کردیا ہے۔

محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ نے معاملے کی تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کو مراسلہ ارسال کردیا گیا، جس میں ملازمین کا اداروں کو بدنام اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تمام انفلوئنسرز کی تفصیلات بھی فراہم کردیں گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی حکومت پی ٹی آئی سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر تیار، سپریم کورٹ میں جواب جمع

مراسلے کے مطابق سرکاری انفلوئنسرز کی بھرتی اور ان کے کردار کے بارے میں ایف آئی اے تحقیقات کرے۔ ملازمین نے اپنے ذاتی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کیا اور ان کے اداروں کو بدنام کرنے اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ ایف آئی اے تحقیقات کرکے ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزائیں دے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں ایک ہزار تین سو تک سوشل مِیڈیا انفلوئنسرز بھرتی کیئے گئے تھےم جس پر گزشتہ دو سال میں 242 ملین روپے کے اخراجات سرکاری خزانہ سے ادا کیئے گئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top