جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی : لاک ڈاؤن کے ثمرات، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح چار فیصد کم ہوگئی

03 اگست, 2021 11:19

کراچی : شہر قائد میں لاک ڈاؤن کے باعث کورونا کے مثبت کیسز کی شرح چار فیصد گرگئی۔

حکومت سندھ کی جانب سے کورونا وائرس کی تیزی سے پھیلتی ہوئی چوتھی لہر کو روکنے کے لیئے لگائے گئے لاک ڈاؤن کے مزید اچھے نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔ پابندیوں کے چار دنوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح چار فیصد گرگئی۔

یہ بھی پڑھیں : سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کورونا وائرس میں مبتلاء ہوگئے

31 جولائی لاک ڈاؤن کے پہلے روز کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 24.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ آج شہر میں کورونا کی مثبت کیسز کی شرح 20.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

صوبے بھر میں میں ایک ہزار 8 سو 47 نئے کیسز سامنے آئے، جس میں ایک ہزار 3 سو 42 مثبت کیسز کراچی سے رپورٹ ہوئے۔ صوبے بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 36 اموات ہوئیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top