جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جسٹس قاضی فائز عیسٰی نظر ثانی کیس کی براہ راست کوریج کی درخواست مسترد

13 اپریل, 2021 14:58

اسلام آباد : سپریم کورٹ جسٹس قاضی فائز عیسٰی نظر ثانی کیس کی براہ راست کوریج کی درخواست مسترد کردی۔

سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی نظر ثانی کیس کی براہ راست نشریات کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے درخواست مسترد کردی۔

جسٹس عمر عطاء بندیال نے کیس کا مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ عدالت نے کہا کہ درخواست اکثریتی فیصلے کی بنیاد پر مسترد کی گئی ہے۔ بینچ میں سے چھ ججز نے درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں : آئین سے غداری کی سزا اگلے جہاں میں بھی ملے گی : جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

اختلافی نوٹ میں بَراہ راست نشریات کی استدعا منظور کی گئی۔ نوٹ میں لکھا گیا کہ عوامی مفاد کا کیس ہے، سپریم کورٹ ویب سائٹ پر بَراہ راست دکھایا جائے۔ عدالتی کارروائی کی آڈیو ریکارڈنگ ویب سائٹ پر ڈالی جائے۔ معلومات تک رسائی عوام کا بنیادی حق ہے۔ سپریم کورٹ معلومات تک کس انداز میں رسائی دے سکتی ہے یہ انتظامی معاملہ ہے۔

جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ فیصلے تحریر کرنے اور اختلاف کرنے والے ججز کے نام جاننا چاہتا ہوں، جس پر جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ فیصلہ پڑھیں گے تو آپ کو ناموں کا اندازہ ہوجائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top