جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عدلیہ آئین کی تشریح کرسکتی ہے، دوبارہ نہیں لکھ سکتی : وزیر اعظم

20 اپریل, 2023 13:37

اسلام آباد : شہباز شریف نے آئین پاکستان 1973 کی موبائل ایپ کا اجراء کردیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عدالت آئین کو دوبارہ نہیں لکھ سکتی۔

وزیر اعظم شہباز شریف تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان ایپ کا اجراء ایک خوشی کا موقع ہے۔ آئین پاکستان کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں منتقل کردیا گیا۔ نوجوان نسل ایپ کے ذریعے بھرپور طریقے سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی سیاسی قیادت نے تمام اختلافات بالائے طاق رکھ کر آئین کی تخلیق کی۔ آئین کی پاسداری اور بالادستی کیلئے تمام اداروں کو اکٹھا ہونا پڑے گا۔ عدلیہ آئین کی تشریح کرسکتی ہے،دوبارہ نہیں لکھ سکتی۔ آج پاکستان ایک دوراہے پر کھڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان نے آئین پاکستان سے غداری اور اپنے حلف سے بے وفائی کی: ملک احمد

وزیر اعظم نے کہا کہ عظیم لوگ غلطیوں سے سیکھ کر آگئے چلتے ہیں۔ بڑے لوگ خود کو قومی مفاد کے تابع کرتے ہیں۔ ملک کے حالات ٹھیک کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ ریاست کو بچانے کیلئے اپنا سیاسی اثاثہ قربان کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مثال نہیں کہ پارلیمان میں زیر غور قانون سازی پر عدالتی حکم امتناع آیا ہو۔ آئین کو ہر سطح پر نصاب کا حصہ ہونا چاہیے۔ آئین کے نصاب کا حصہ بننے سے بچے بچے کو اس سے آگاہی حاصل ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top