جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جماعت اسلامی کا ترجمان لیاری کے اغواء کا دعویٰ، پولیس نے معاملہ مشکوک قرار دے دیا

03 اگست, 2022 10:13

کراچی : جماعت اسلامی کا دعویٰ ہے کہ ایم پی اے سید عبدالرشید کا ساتھ چھوڑنے سے انکار پر ترجمان لیاری کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

مرکزی ترجمان کے مطابق نامعلوم سادہ لباس میں مشتبہ افراد نے ترجمان جماعت اسلامی لیاری محمد ہارون کو نامعلوم افراد نے بہارکالونی سے پولیس موبائل میں اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور ایم پی اے عبدالرشید کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیں۔

تشدد کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے بعد لیاری ایکسپریس وے پر پھینک کر چلے گئے۔ اغواء کرنے والوں نے خود کا محکمہ پولیس سے تعلق ظاہر کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ثابت ہوگیا کہ سب سے بڑا چور عمران خان اور اس کی جماعت ہے : شاہد خاقان عباسی

ایم پی اے سید عبدالرشید کا ساتھ چھوڑنے اور ان کے خلاف ویڈیو بیان ریکارڈ کروانے کی کوشش کی انکار پر تشدد کیا گیا۔

سید عبدالرشید کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیر اعلی سندھ آئی جی سندھ ڈی جی رینجرز سندھ ان واقعات کا نوٹس لیں، انکوائری کرکے ذمے دار افراد کو سامنے لائیں۔ بلدیاتی الیکشن میں شکست سے خوفزدہ عناصر کی اوچھی حرکتوں سے ڈرنے والے نہیں۔

اے ایس پی لیاری عاطف امیر کا کہنا ہے کہ واقعے کی تصدیق کرائی گئی معاملہ مشکوک ہے۔ ایسا کوئی واقعہ رونماء نہیں ہوا۔ اس حوالے رپورٹ بھی درج نہیں کرائی گئی۔

اے ایس پی کے مطابق ہارون نامی شخص لیاری میں حالیہ دنوں میں ہنگامہ آرائی میں پولیس کو دو سے تین مقدمات میں مطلوب ہے۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top