جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اپنا دفاع کرنا حق ہے، افغانستان کیخلاف پاکستان تب ایکشن لے، جب مناسب لگے : امریکہ

05 جنوری, 2023 09:28

واشنگٹن : امریکہ نے اپنا وزن پاکستان کے پلڑے میں ڈال دیا، ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان سے دہشت گردی کیخلاف اپنا دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان امریکا کا قریبی سیکیورٹی پارٹنر ہے۔ پاکستان وہ کرے گا، جو اس کے ذاتی مفاد میں ہوگا۔ اپنا دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے، جس کے تحت پاکستان تب ایکشن لے، جب مناسب لگے۔ پاکستانی عوام نے دہشت گرد حملوں سے بھاری نقصان اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا، نیٹو اور افغانستان کے ہمسائیوں کیلئے چیلنج رہا ہے۔ یہ ہماری مشترکہ تشویش ہے کہ افغانستان سے دہشت گردی ہونے کا خطرہ ہے۔ پاکستان کس قسم کا ایکشن لے سکتا ہے اس بارے میں رائے نہیں دے سکتے۔

یہ بھی پڑھیں : این جی اوز میں خواتین پر پابندی کے باوجود افغانستان کی امداد نہیں روکیں گے : اقوام متحدہ

ان کا کہنا تھا کہ طالبان یقینی بنائیں کہ داعش، ٹی ٹی پی اور القاعدہ سے خطے کی سیکیورٹی کو خطرہ نہ ہو۔ پاک افغان سرحد اور افغانستان میں موجود دہشت گرد گروپوں نے پاکستانیوں کی جانیں لیں۔ ایمن الظواہری افغانستان میں تھا، ہم نے اس کیخلاف کارروائی کی۔

ترجمان نے کہا کہ خطرے سے نمٹنے کیلئے یکطرفہ کارروائی کی ضرورت پڑی تو کریں گے۔ دہشت گرد گروہ بشمول ٹی ٹی پی کی طرف سے تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان اور امریکا کا مشترکہ مفاد ہے کہ طالبان وعدوں کو پورا کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top