جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

یو اے ای میں اسرائیلی سفیر طلب، مسجد الاقصیٰ پر احتجاج، تشدد کے واقعات روکنے کا مطالبہ

20 اپریل, 2022 10:49

ابو ظہبی : یو اے ای نے تشدد کے واقعات کو فوری طور پر روکنے اور نمازیوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

بین الاقوامی تعاون کی وزیر مملکت ریم بنت ابراہیم الہاشمی نے متحدہ عرب امارات میں اسرائیل کے سفیر امیر ہائیک کو طلب کیا اور انہیں یروشلم اور مسجد اقصیٰ سمیت دیگر واقعات پر ملک کے شدید احتجاج اور مذمت سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : برطانوی وزیراعظم ہاؤس کے الات اسرائیلی جاسوسی سافٹ ویئر سے متاثر

وزیر مملکت نے ان واقعات کو فوری طور پر روکنے، نمازیوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے، فلسطینیوں کے مذہبی رسومات پر عمل کرنے کے حق کا احترام کرنے اور مسجد اقصیٰ کے تقدس کو پامال کرنے والے کسی بھی عمل کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔

یو اے ای نے نے کشیدگی میں اضافے پر تشویش کا اظہار بھی کیا، جس سے خطے میں استحکام اور سلامتی کو خطرہ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top