جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی میں حساس اداروں کی کارروائی، صدر بم دھماکے میں ملوث دو دہشت گرد ہلاک

18 مئی, 2022 09:08

کراچی : صدر بم دھماکے میں ملوث علیحدگی پسند تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گرد مقابلے میں مارے گئے۔

کراچی کے علاقے ماری پور میں پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور حساس ادارے نے کارروائی کی، جس کے دوران دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا۔ مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، جو دوران علاج دم توڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیں : کسٹم حکام کا کراچی کی بڑی آرٹیفیشل جیولری مارکیٹ پر چھاپہ، سامان ضبط

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کا تعلق علیحدگی پسند تنظیم سے ہے اور وہ حالیہ صدر بم دھماکے سمیت ملک دشمن کارروائیوں میں ملوث تھے، جن کے قبضے سے موٹر سائیکل، اسلحہ اور ایک دھماکہ خیز مواد کا ایک بیگ بھی ملا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top