جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وفاقی حکومت اپنے خرچے کم کرنے کے بجائے قوم سے قربانی مانگ رہی ہے : مسرت چیمہ

04 جنوری, 2023 11:01

لاہور : ترجمان کا کہنا ہے کہ ناہل ٹولے کو ہماری جان چھوڑ دینی چاہیے، پھر قوم سے قربانی مانگ رہے ہیں۔

پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے سماجی میڈیا پر جاری ٹوئٹ میں کہا کہ امپورٹڈ ٹولے نے پاکستان کی سب سے بڑی کابینہ بنائی۔ ہر روز وزیر ملک سے باہر چلے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے 9 ماہ کے خرچے عمران خان دور کے ساڑھے 3 سال سے زائد ہیں۔ یہ اپنے خرچے کم کرنے کے بجائے پھر قوم سے قربانی مانگ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کا نئے کاروباری اوقات کا فیصلہ مسترد کردیا

ان کا کہنا تھا کہ اس ناہل ٹولے کو اب شرم کر کے ہماری جان چھوڑ دینی چاہیے۔ ہر روز عوام پر کبھی مہنگائی تو کبھی پابندیوں کے اعلانات ہو رہے ہیں۔ وزراء کی لائنیں بنا کر پریس کانفرنس میں عوام کو بچت لیکچر سنائے جاتے ہیں۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عوام اب کرپٹ ٹولے سے مایوس ہوچکے ہیں۔ ملک کی معیشت چلانے والے اپنے کاروبار مضبوط کر رہے ہیں۔ ڈالر کا برائے نام ریٹ تاجر برادری کی مشکلات میں روز بروز اضافہ کر رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top