جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

انڈونیشیا : سیاحوں کی بس بل بورڈ سے ٹکرانے سے 14 افراد ہلاک

16 مئی, 2022 15:47

جکارتہ : ڈرائیور کی غنودگی کے باعث سیاحوں سے بھری بس بل بورڈ سے ٹکرانے کے باعث 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

انڈونیشیا کے مشرقی جاوا صوبے کے دارالحکومت سورابایا سے انڈونیشی سیاحوں کو لے جانے والی بس وسطی جاوا کے ایک مشہور پہاڑی تفریحی مقام کے سفر سے واپس آرہی تھی کہ فجر کے فوراً بعد بل بورڈ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : انڈونیشیا میں 13 لڑکیوں کی عصمت دری کرنے والے پرنسپل کو سزائے موت

حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور مبینہ طور پر  حادثے سے قبل غنودگی میں تھا۔ پولیس نے ابھی تک ڈرائیور سے پوچھ گچھ نہیں کی ہے، جسے شدید چوٹیں آئی ہیں۔ علاقے کے چار اسپتالوں میں انیس افراد کا علاج کیا جا رہا تھا، جن میں زیادہ تر کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top