جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے اپنا ذاتی جزیرہ خرید لیا

30 ستمبر, 2022 15:10

ممبئی: بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ ایک جزیرے کے مالک بن گئے ہیں۔

گلوکار نے گزشتہ روز اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کشتی میں بیٹھ کر اپنے جزیرے کی سیر کرتے نظر آہے ہیں۔

انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’میرے خوبصورت جزیرے پر خوش آمدید ، یہاں آنے کے لئے آپ کو کشتی کا استعمال کرنا پڑے گا، اس جزیرے کے ساتھ ساتھ 7 کشتیاں اور 10 گھوڑے بھی میری ملکیت ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: آئمہ بیگ جلد ہی بھارتی گلوکار میکا سنگھ کے ساتھ اپنا گانا ریلیز کرنے جارہی ہیں

یاد رہے کہ تاہم اس جزیرے کی قیمت کیا ہے اور یہ انہوں نے کب خریدا یہ بتانے سے گلوکار نے گریز کیا ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top