جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

برطانیہ کا دہرا معیار بھارت کورونا ریڈ لسٹ سے باہر، پاکستان برقرار

05 اگست, 2021 12:09

لندن: برطانیہ نے بھارت سمیت متعدد ممالک کو کورونا ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

برطانیہ کے ٹرانسپورٹ سیکریٹری گرانٹ شاپس ایم پی نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت ، بحرین، قطر، یو اے ای کو ریڈ سے امبر (amber) لسٹ میں  شامل کردیا جائے گا ۔

امبر لسٹ میں شامل ممالک کے باشندے 10  دن کے لیے ہوٹل کے بجائے ، گھر یا اس جگہ پر قرنطینہ کر سکتے ہیں جہاں وہ قیام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں برطانوی ہیلتھ سیکریٹری نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا

خیال رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش جنہیں 9 اپریل کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا ، وہ ریڈ لسٹ میں برقرار رہیں گے۔

ریڈ لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والوں کو اپنے خرچے پر ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہوتا ہے۔

تمام تبدیلیاں اتوار 8 اگست کو صبح 4 بجے سے نافذ ہوں گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top