جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارت عالمی برادری کے سامنے مکمل بے نقاب ہو چکا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

04 فروری, 2021 17:11

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت عالمی برادری کے سامنے مکمل بے نقاب ہو چکا ہے، پچھلی 7 دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جائیگا، ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی اور یکجہتی واک اسلام آباد اور ملک بھر میں منعقد کی جائیگی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ ہفتے کے دوران تین مذید کشمیریوں کو شہید کیا گیا اسکے علاوہ غیر مسلحہ اور معصوم کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت پاکستان مخالف ایجنڈے کو ریاستی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے : ترجمان دفترخارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا کیونکہ پاکستان سمجھتا ہے کہ تمام تنازعات کا حل پرامن طریقے سے ہی ممکن ہے، تاہم کشمیر میں پانچ اگست 2019 سے بھارتی فوج کی جانب سے کشمیر میں سخت محاصرہ ہے، سرچ آپریشن اور غیر قانونی چھاپے مارے جارہے ہیں، کشمیریوں کے تمام حقوق سلب ہیں اور جب تک بھارت یہ تمام اقدامات ختم نہیں کرتا اس وقت تک بات ممکن نہیں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ کو ڈینیل پرل کیس میں قانونی تقاضے پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور اس حوالے سے ریوو پٹیشن دائر کر دی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top