جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کینیڈا میں 28 سالہ شخص مسجد میں نفرت انگیزی کے جرم میں گرفتار

10 اپریل, 2023 15:56

کینیڈا کی پولیس نے صوبہ اونٹاریو کی ایک مسجد میں نفرت انگیز واقعے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر کے اس پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔

کینیڈا کے صوبہ اونٹاریو کے شہر مارخم میں 28 سالہ شرن کروناکرن نے مسجد میں گھس کر مبینہ طور پر قرآن کی بے حرمتی کی۔ نمازیوں پر نسل پرستانہ جملے اور اسلامو فوبک طعنہ زنی کی اور پھر انہیں اپنی گاڑی سے مارنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں : کینیڈا کے انتخابات میں مبینہ چینی مداخلت، وزیر اعظم نے تحقیقات کا حکم دے دیا

پولیس نے ملزم کو اگلے روز گرفتار کرلیا۔ ملزم پر دھمکیاں دینے، ہتھیار سے حملہ کرنے اور خطرناک ڈرائیونگ کے الزامات عائد کیے ہیں۔ پولیس کے بیان میں قرآن کی مبینہ بے حرمتی کا ذکر نہیں کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top