جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

29 مئی, 2023 15:01

اسلام آباد : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔

این سی اے 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل / القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کا نام ایگزٹ کنڑول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کردیا گیا ہے۔

ای سی ایل میں نام ڈالنے کی سفارش نیب راولپنڈی کی جانب سے کی گئی، جس کی وفاقی کابینہ نے سرکلر سمری کے ذریعے منظوری دی۔

یہ بھی پڑھیں : فرخ حبیب کی ای سی ایل میں نام کیخلاف درخواست پر 11 مئی تک جواب طلب

بشریٰ بی بی کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ نیب کی جانب سے وزرات داخلہ کو خط لکھے جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top