جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمران خان کے من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزامات قابل مذمت ہیں: آئی ایس پی آر

08 مئی, 2023 19:55

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے الزامات کی مذمت کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے بغیرثبوت انتہائی بے بنیاد الزامات لگائے، حاضر سروس فوجی افسر پر بغیرثبوت الزامات انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزام انتہائی قابل مذمت اور ناقابل قبول ہیں، ایک سال سے وتیرہ رہا ہے کہ فوجی اور انٹیلیجنس افسران کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے اور سیاسی مقاصد کیلئے سنسی خیز پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ متعلقہ سیاسی رہنماؤں سے کہتے ہیں وہ جھوٹے الزامات لگانا بند کریں اور بے جا الزامات کے بجائے قانونی راستہ اختیار کریں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیاسی مقاصد کیلئے اشتعال انگیز، سنسنی خیز پروپیگنڈے سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔

یہ پڑھیں : عمران خان نے ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کردیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top