جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمران خان اپنے لوگوں پر بے جا بھروسہ کرتے ہیں، ارد گرد سازشی کیڑے ہیں : فیصل واؤڈا

17 نومبر, 2022 16:16

اسلام آباد : فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ارد گرد سازشی کیڑے پھر رہے ہیں، میں نہ وعدہ خلاف گواہ بنا تھا نہ کبھی بنوں گا۔

اختیارات کے ناجائز استعمال اور برطانیہ سے فنڈز میں خردبرد کے معاملے پر فیصل واؤڈا نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو گئے، جہاں انہیں تحریری جوابات کے لیے سوالنامہ بھی دے دیا گیا۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ان کا بیان بھی ریکارڈ کیا۔

فیصل واؤڈا نے نیب کورٹ راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کی جانب سے توثیق کی گئی۔ میں نے اور شیریں مزاری نے اس پر سوالات اٹھائے تھے۔ شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ اس کو پبلک نہ کیا جائے، اس سے ملک کے تعلقات خراب ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اعظم خان نے کہا کہ مجھے اس میں کرپشن کا عنصر نظر نہیں آ رہا۔ یہ کابینہ سے بلاوجہ غلط کام کروایا گیا۔ میں نے عمران خان سے کہا تھا کہ یہ ملک چھوڑ جائے گا۔ عمران خان کے ارد گرد سازشی کیڑے پھر رہے ہیں۔ میں نہ وعدہ خلاف گواہ بنا تھا نہ کبھی بنوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے لوگوں پر بے جا بھروسہ کرتے ہیں۔ آئی بی بھی اس وقت وہی رپورٹ کرتی تھی۔ جو شہزاد اکبر کہتے تھے۔ جب ارشد شریف کا قتل ہوا تو جھوٹی کہانی سامنے آئی میں نے تب بھی کہا تھا یہ پلان کیا گیا ہے، پاکستان میں پلان ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم سمیت تمام افراد کیلئے مفت حج کی سہولت ختم کرانے کا فیصلہ

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کی محبت اور پی ڈی ایم کی نفرت کی وجہ سے لوگ خان صاحب کے ساتھ ہیں۔ جب آپ کی شہرت اتنی ہے کہ آپ دو تہائی اکثریت سے الیکشن جیت جائیں گے تو ایسے میں مارچ کی کیا ضرورت ہے۔

فیصل واؤڈا کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کو ایک جھوٹ کے پیچھے کئی جھوٹ بولنے کی ضرورت نہیں ہے۔ میرا سیاسی تحریک انصاف کے ساتھ شروع ہوا تھا اور تحریک انصاف کے ساتھ ہی ختم ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ جنرل فیصل ایک غریت مند آفسر ہے۔ میں نے عمران خان کو براہ راست معاملات ڈیل کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ جنرل فیصل سے ملاقات کروا دیتا ہوں۔ جنرل فیصل نے کہا کہ میرے باس ملک میں نہیں، ان کی اجازت کے بعد عمران خان سے ملاقات کروں گا۔ جب میں نے عمران خان کو یہ بات بتائی تو دو خاص لوگوں نے میرے خلاف پروپیگنڈا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ  میں نے اپنی وفاداری ثابت کر دی ہے۔ عمران خان جب بھی میرے سے سوال کرنا چاہیں گے، میں موجود ہوں۔ خان صاحب کاروباری آدمی نہیں ہیں۔ عمران خان سے پیار کا رشتہ تھا، اور رہے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top