جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹر بنی گالہ پہنچ گئے

05 جون, 2022 14:41

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور سے بنی گالہ پہنچ گئے ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے بنی گالہ پہنچنے پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ عمران خان کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی لیکن ضمانت ختم ہونے پر یہی سیکیورٹی عمران نیازی کو گرفتار کرلے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ضمانت ختم ہونے پر یہ سیکیورٹی عمران نیازی کو گرفتار کرلے گی: وزیر داخلہ

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس بھی آج بنی گالہ میں طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت عمران خان کریں گے، اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال اور آئندہ سے متعلق لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top