جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمران خان اداروں کو غیر آئینی اقدامات کیلئے اکسا رہا ہے: خواجہ آصف

21 نومبر, 2022 20:07

اسلام آباد: خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان اداروں کو غیر آئینی اقدامات کیلئے اکسا رہا ہے، عمران خان اقتدار کے غم میں پاگل ہوگئے ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ادارے اپنا آئینی کردار ادا کر رہے ہیں، عمران خان اداروں کو غیر آئینی اقدامات کیلئے اکسا رہا ہے، اداروں کے آئینی کردار کو عمران خان نے ایک طعنہ بنا لیا، عمران خان ملکی سیاست میں انتشار اور ہیجان پیدا کر رہے ہیں، عمران خان اقتدار کے حصول کیلئے غیر آئینی حربے استعمال کر رہے ہیں۔

یہ  بھی پڑھیں: آرمی چیف کی تقرری کیلئے سمری وزیراعظم ہاؤس ابھی تک نہیں آئی : خواجہ آصف

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ملک کی و حدت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے، عمران خان کو 4 سال ایک ادارے نے غیر مشروط سپورٹ کیا، عمران خان نے اپنے 4 سالہ دور میں صرف کرپشن کی، عمران خان اقتدار کے غم میں پاگل ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بیرونی سازش ، امپورٹڈ حکومت کے اپنے بیانیے پر خود ہی یو ٹرن لے لیا، عمران خان تسلیم کر چکے کہ عدم اعتماد میں کوئی بیرونی سازش نہیں تھی، توشہ خانہ سے سب نے تحفے لیے، عمران خان پہلا آدمی ہے جس نے تحائف بیچے، عمران خان کا نظریہ ہے کہ ووٹ حاصل کرنے کیلئے کام کے بجائے دوسروں کو چور چور کہو۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top