جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

آئی ایم ایف کا بجلی اور گیس کی قیمت اور ٹیکس ڈیوٹیز بڑھانے کا مطالبہ

08 اکتوبر, 2021 14:05

اسلام آباد : آئی ایم ایف نے بجلی اور گیس کی قیمت اور ٹیکس ڈیوٹیز بڑھانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

آئی ایم ایف نے کہا کہ رواں مالی سال نے ٹیکس ہدف 5829 ارب سے 6300 ارب روپے کرنے کی ہدایت کردی، یہ مطالبہ نان ٹیکس آمدنی میں کمی کے باعث کیا۔

آئی ایم ایف نے بجلی کی بنیادی قیمت میں ایک روپے 40 پیسے فی یونٹ اضافہ کی تجویز دی ہے۔ پاکستان نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ نہ کرنے کا عندیہ دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا کو مزید 600 میگاواٹ بجلی کی کمی، لوڈشیڈنگ دگنی ہونے کا امکان

پاکستان نے جواب دیا کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی۔ آئی ایم ایف سے بجلی اور گیس کی قیمت اور ٹیکس ڈیوٹیز سے متعلق پالیسی سطح کے مذاکرات میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top