جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

قینچی زیادہ چلائیں گے تو لڑائی ہوگی!

02 نومبر, 2021 16:05

بچپن میں جب انتہا کی فراغت سر چڑھ کر بولتی تھی تو بہت سی عجیب عجیب حرکتیں کرکے وقت گزارتے تھے ۔ان حرکتوں میں سے ایک قینچی چلانا بھی شامل تھا۔ مگر جیسے ہی والدہ دیکھتی تو کہتی کہ خالی قینچی مت چلاؤ اس سے لڑائی ہوگی ۔

 

مجھے والدہ کی یہ بات سمجھ نہ آتی کیونکہ میں قینچی چلاؤ یا نہ چلاؤ بھائی سے لڑائی تو ہوتی تھی اور دن میں کئی بار ہوتی تھی۔

 

یہ پڑھیں : ہمت نہ ہارئیے ،کٹھن راستے کے بعد منزل ضرور ملیں گی

 

کچھ دور گزرا، گھر میں ایک فنکشن کے سلسلے میں لوگ جمع تھے۔ دور کی پھوپھو اور قریب کی خالہ جن کی آپس میں دو تین قسم کی رشتہ داریاں بھی تھیں، ان کی آپس میں نہیں بنتی تھی اور اس بارے میں پورے خاندان کو خبر تھی۔

 

اچانک سے آوازیں آنا شروع ہوئی اور جب آوازوں کا تعاقب کرتے قریب پہنچے تو پتا چلا کہ وہ دونوں خواتین ایک دوسروں پر زبانی حملے کررہی ہیں ایسے میں قریب کھڑی بزرگ خاتون نے اپنے بیٹی کو کہا کہ دیکھو بھلا ” دونوں کی زبان کیسے قینچی کی طرح چل رہی ہے ۔” وہ دن تھا کہ بات دل کو لگی کے بھئی زبان جب قینچی کی طرح چلتی ہے تو پھڈا وفساد تو برپاہوتا ہے۔

 

لڑائی ہوگی

بات کچھ یوں سمجھ آئی کہ خالی قینچی سے مراد زبان ہوگی ۔ یعنی بلاوجہ بولنا اور بے فضول بولنااور بنا کچھ جانے بولنا اور ایسا بولنا جو فساد کی وجہ بن جائے۔ بڑوں نے ہی دو عورتوں کو لڑتے ہوئے دیکھ کر کہا ہوگا کہ دیکھو دیکھو زبان کیسے قینچی کی طرح چل رہی ہے ۔

 

اب وہاں سے یہ جملہ محاورے کے لباس میں خاندان محاورے کا اہم رکن بن گیا اور پھر بہت بار استعمال ہوا ہوگا۔لیکن پھر یہ محاورے توہم پرستی کےرنگ میں ڈوب گیا۔

 

یہ پڑھیں : انتہا پسندی معاشرے کے لئے زہر قاتل

 

یہ بات عام ہوگئی اور ہر اس گھر میں جہاں بچہ خالی قینچی چلاتاتھا اس پر یہ محاورا اپنایا جانے لگا کہ خالی قینچی نہ چلاؤ ورنہ لڑائی ہوگئی۔ لیکن اس محاورے کے اصل سے بہت سے لوگ لا علم تھے۔

 

بہرحال ہم بڑے ہوتے گئے اور لاتعداد قینچیاں چلتی دیکھی اور پھر قینچی کی دھار ختم ہوتے ہی لڑائی جھگڑے کا آغاز ہوگیا۔یعنی اکثر لڑائیوں کا اصل یہ ہی قینچی تھی ، یعنی یہ زبان۔

 

اس بات میں تو 99 فیصد صداقت ہے کہ لڑائیوں کی بڑی وجہ یہ قینچی ہے جو ہمارے منہ میں ہے۔ یہ اگر سوچ سمجھ کر چلائی جائے تو بہت سی لڑائیوں کا آغاز ہی نہ ہو۔ یہ قینچی بہت احتیاط سے چلانی ہوتی ہے یہ قینچی کپڑے نہیں لوگوں کے جذبات اور احساس کاٹتی ہے اور ایسے کاٹتی ہے کہ بہت دنوں تک اس کا اثرباقی رہتا ہے۔ اکثر لڑائیوں کی اصل تلاش کریں گے تو 99 فیصد لڑائیوں کی وجہ ہی قینچی نکلیں گی۔

 

یہ پڑھیں : مافیا کیا ہوتی ہے ؟

 

اگر بلا فضول کے فساد اور لڑائی جھگڑے سے بچنا ہے تو فضول میں قینچی نہیں چلانی ہے۔قینچی جب بھی چلائیں احتیاط کے ساتھ چلائیں کیوں کے کپڑے کاٹنے والی قینچی کی غلط کٹائی کا خمیازہ بھرا جاسکتا ہے مگر زبان والی قینچی سے کٹنے والے دل اور جذبات کا خمیازہ بھرنا بہت مشکل ہوتا ہےاور یہ گہرے داغ وزخم چھوڑ دیتا ہے جو نظر نہیں آتے ،مگر تکلیف بہت دیتے ہیں۔

 

نوٹ : جی ٹی وی نیٹ ورک اور اس کی پالیسی کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

[simple-author-box]

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top