جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

افغانستان میں صورتحال بگڑی تو پاکستان متاثر ہوگا، مزید بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔: وزیر خارجہ

27 جون, 2021 16:43

ملتان: شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کچھ قوتیں فیٹف کو سیاسی طور پر استعمال کررہی ہیں، افغانستان میں صورتحال بگڑی تو پاکستان متاثر ہوگا، 30 لاکھ مہاجرین پاکستان میں ہیں، مزید بوجھ نہیں اٹھاسکتے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملتان میں صفائی کے مسائل کی نشاندہی کی ہے، ملتان کے ماسٹر پلان پر ڈی جی ایم ٹی اے بریفنگ دیں گے، بجٹ پاس ہونے پر پنجاب حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، جنوبی پنجاب کے لوگوں کا الگ سے سالانہ ترقیاتی پروگرام ہوگا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کیلئے 189بلین کا سالانہ ترقیاتی پروگرام مختص کیا گیا ہے، ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے، جنوبی پنجاب کا پیسہ جنوبی پنجاب پر ہی خرچ ہوگا، جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کیلئے بجٹ میں فنڈز مختص کردیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ایف اے ٹی ایف سے متعلق اہم بیان

ان کا کہنا تھا کہ اگست کے پہلے ہفتے میں جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کا کام شروع ہوجائے گا، 63 ایکٹر زمین پر جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ تعمیر ہوگا، ہمیں پوسٹ آفس نہیں بااختیار افسران چاہئیں، فیٹف کے 27 میں سے 26 اہداف پر عملدرآمد ہوچکا ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان (ن) لیگ کے دور میں گرے لسٹ میں گیا، موجودہ حکومت نے فیٹف ایکشن پلان پر تیزی سے عمل کیا، پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں، کچھ قوتیں فیٹف کو سیاسی طور پر استعمال کررہی ہیں، بھارت نے فیٹف کو سیاسی طور پر استعمال کیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا فیصلہ ہوچکا ہے، افغانستان میں صورتحال بگڑی تو پاکستان متاثر ہوگا، 30 لاکھ مہاجرین پاکستان میں ہیں، مزید بوجھ نہیں اٹھاسکتے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top