جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اگر وفاقی حکومت نے الیکشن فنڈز نہ دیئے تو وزیر اعظم نا اہل ہوں گے : فواد چوہدری

10 اپریل, 2023 11:39

لاہور : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ اگر وفاقی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں کرتی، وزیر اعظم پانچ سال کیلئے نا اہل ہوں گے۔

تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء فواد چوہدری نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ آئین کے تحت انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی براہ راست خزانے سے کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 90 دن میں تو الیکشن اب بھی نہیں ہورہے، بینظیر کے قتل پر بھی نہیں ہوئے: اسحاق ڈار

انہوں نے کہا کہ پارلیمان نے اس عمل سے خود کو آئینی طور پر علیحدہ کر رکھا ہے، اس عمل کو ڈائریکٹ چارج آف کانسولیڈیٹڈ فنڈز (Direct Charge on Consolidated funds) کہا جاتا ہے، اس ضمن میں صرف وفاقی کابینہ کی منظوری درکار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہا اگر وفاقی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں کرتی اور آج فنڈز نہیں دیتی تو وزیر اعظم اور کابینہ کے اراکین پانچ سال کیلئے نا اہل ہوں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top