جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حلیم عادل گرفتار نہ ہوئے تو واضح ہوجائیگا کہ نیب کا دہرا معیار ہے: سعید غنی

01 جولائی, 2021 14:08

کراچی: سعید غنی کا کہنا ہے کہ حلیم عادل کو گرفتار نہ کیا گیا تو واضح ہوجائے گا کہ نیب کا دہرا معیار ہے، ہم بار بار کہتے ہیں کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف جو کیس ہے وہ بہت واضح ہے، نیب کراچی نے حلیم عادل شیخ کیخلاف چیئرمین نیب کو خط بھیجا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرین حادثوں پر عمران نیازی کو کابینہ سمیت فوری استعفیٰ دے دینا چاہیے : سعید غنی

سعید غنی کا کہنا تھا کہ حلیم عادل کو گرفتار نہ کیا گیا تو واضح ہوجائے گا کہ نیب کا دہرا معیار ہے، اپوزیشن جماعتوں کے حوالے سے نیب کا رویہ مختلف ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم بار بار کہتے ہیں کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top