جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نئے بجٹ میں کسی ٹیکس چور کو نہیں چھوڑوں گا: وزیر خرانہ

23 جون, 2021 20:54

اسلام آباد: شوکت ترین کا کہنا ہے کہ نئے بجٹ میں کسی ٹیکس چور کو نہیں چھوڑوں گا، ٹیکس افسر کسی ٹیکس گزار کو ہراساں نہیں کر سکے گا۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کا میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یکم جولائی سے ٹیکس اقدامات پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا، نئے بجٹ میں کسی ٹیکس چور کو نہیں چھوڑوں گا، سینیٹ کی خزانہ کمیٹی کے ذریعے مختلف شعبوں کو ریلیف دیا گیا، بجٹ کی مشاورت میں سینیٹ کی تجاویز شامل کی گئی ہیں۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ٹیکس معاملات پر تمام فریقین سے بیٹھ کر بات کرنے کیلئے تیار ہوں، تمام فریقین سے بات کرنے کے بعد پالیسی انفورسمنٹ اقدامات ہوں گے، ماضی میں ٹیکس چور ٹیکس نوٹس نظرانداز کرلیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمیں مجبوراً آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا اور کوئی چارہ نہیں تھا: شوکت ترین

ان کا کہنا تھا کہ اب ایف بی آر کے نوٹسز نظرانداز کرنے والوں نقصان ہوگا، ٹیکس افسر کسی ٹیکس گزار کو ہراساں نہیں کر سکے گا، نئے بجٹ میں ٹیکس چوروں کے لیے کوئی رعایت نہیں ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top