جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سپریم کورٹ آٸین ٹوٹنے نہیں دے گی، یہ عمران خان کو نہیں سنبھال پا رہے : اسد عمر

24 مارچ, 2023 13:07

لاہور : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ یہ عمران خان کو سیاسی طور پر سنبھال نہیں پا رہے، وہ اتنا ہی بڑا ہو رہا ہے۔

تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف آج سپریم کورٹ میں درخواست داٸر کر رہے ہیں۔ امید ہے سپریم کورٹ آٸین ٹوٹنے نہیں دے گی۔

یہ بھی پڑھیں : جج دھمکی کیس : عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی معطلی میں توسیع پر فیصلہ محفوظ

انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان کو سیاسی طور پر سنبھال نہیں پا رہے۔ اب ان کی کوشش ہے کہ جبر اور قانون کی طاقت سے دبایا جاٸے۔ یہ عمران خان کو جتنا دبانے کی کوشش کر رہے ہیں یہ اتنا بڑا ہو رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top