جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

میں صدر نہیں بننا چاہتا تھا عمران خان کے کہنے پر بنا: صدر عارف علوی

22 ستمبر, 2022 19:42

اسلام آباد: عارف علوی کا کہنا ہے کہ میں صدر نہیں بننا چاہتا تھا کہا گیا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی بنایا جائے گا، عمران خان نے کسی وجہ سے کہا صدر بن جائیں تو میں صدر بن گیا۔

صدرمملکت عارف علوی کا نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پریزیڈنسی میں پریشان کن وقت گزر رہا ہے، اس وقت ملک ایک بحران میں ہے لیکن میں پر امید ہوں، ملک میں سیلاب، سیاسی اور معاشی بحران ہو تو ذہنی پریشانی بڑھ جاتی ہے۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ میں صدر نہیں بننا چاہتا تھا کہا گیا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی بنایا جائے گا، عمران خان نے کسی وجہ سے کہا صدر بن جائیں تو میں صدر بن گیا، اللہ کی مدد ہے اسی لیے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کررہا ہوں، ہم نے شروع سے مؤقف رکھا پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ ہونا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے پاک فوج پر بیان کی وضاحت وہ خود کر سکتے ہیں : صدر مملکت

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے دوران یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا اس لیے ہم کامیاب ہوئے، پاکستان اس وقت کسی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا، سیاستدانوں سے اپیل کرتا ہوں انتشار ختم کریں اور اتفاق سے آگے بڑھیں۔

انہوں نے کہا کہ سب کہتے ہیں معیشت کیلئے ایک مضبوط مینڈیٹ کی ضرورت ہے، عمران خان کی حکومت تھی تو اپوزیشن کہتی تھی ان کے پاس مینڈیٹ نہیں، حکومت کیسے بدلی سب جانتے ہیں بتانے کی ضرورت نہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top