جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایف بی آر کو ، 7 ماہ میں وصولی کا ہدف حاصل کرنے پر سراہتا ہوں : وزیر اعظم

20 فروری, 2021 12:56

اسلام آباد : وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کو ایمانداری اور پر عزم انداز میں کام جاری رکھنا ہو گا، 7 ماہ میں وصولی کا ہدف حاصل کرنے پر سراہتا ہوں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انسدادِ اسمگلنگ اور ٹیکسوں کی پڑتال و تعمیل کے باب میں بے خوف اقدامات کے ذریعے 7 ماہ کے محصولاتی اہداف حاصل کرنے پر میں ایف بی آر کے عملے کو سراہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں ہفتہ اور اتوار کو بھی ٹیکس دفاتر رکھنے کا اعلان

سماجی میڈیا پر جاری کیئے گئے بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ لازم ہے کہ وہ پوری دیانتداری اور ثابت قدمی سے اپنے فرائض کی انجام دہی جاری رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح انفارمیشن ٹیکنالوجی سے آراستہ ٹرانسفارمیشن پلان اور جدید ترین ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم حاصل کرنے پر میں ایف بی آر صدر دفتر کی ٹیم کو بھی شاباش دیتا ہوں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جولائی 2021 میں پوری فعالیت کے بعد اس سے اربوں روپے کے اضافی محاصل میسر ہوں گے، جعل سازی کا خاتمہ ہوگا اور قانون کے نفاذ کی راہ ہموار ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top