جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایم کیو ایم کا حصہ نہیں ہوں، آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑوں گا: فاروق ستار

01 جولائی, 2022 20:04

کراچی: فاروق ستار کا کہنا ہے کہ خالد مقبول سے 2سال سے ملاقات کرنے کا منتظر تھا، آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑوں گا، میں ایم کیو ایم کا حصہ نہیں ہوں۔

سربراہ ایم کیو ایم تنظیم بحالی کمیٹی فاروق ستار کا جی ٹی وی کے پروگرام ’’سات سے آٹھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑوں گا، میں ایم کیو ایم کا حصہ نہیں ہوں، ہمیں عوام کو مایوسی سے نکال کر امید کی طرف لانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کی سیاست میں جلد نئی تبدیلی کا امکان، ایم کیو ایم اور فاروق ستار میں رابطے تیز

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ خالد مقبول صدیقی والدہ کی تعزیت کرنے آئے تھے، خالد مقبول صدیقی و دیگر سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خالد مقبول سے 2سال سے ملاقات کرنے کا منتظر تھا، ان سے اب میرے رابطے بحال ہوگئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top