جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکا میں طوفان نے تباہی مچادی، 22 افراد ہلاک ہوگئے

23 اگست, 2021 10:55

نیویارک: امریکا کی مختلف ریاستوں میں طوفان سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

ٹینیسی میں سیلاب نے وسیع علاقے میں تباہی مچادی ہے جس کے باعث لوگوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

طوفان ہنری نے نیویارک کی سڑکوں کو ندی نالوں میں بدل ڈالا، ستر میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے بارش کی شدت میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا: آندھی اور طوفان نے تباہی مچادی، 5 افراد ہلاک متعدد زخمی

نیویارک سٹی ، اور نیوجرسی سمیت کئی علاقوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے، ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top