جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

تاریخی اعزاز : پشاور میں گردے کے مریض کی بناء کنٹراسٹ انجیکشن، انجیوپلاسٹی کر دی گئی

16 جون, 2022 10:22

پشاور : پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار امراض قلب کے ساتھ گردوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کو بناء کنٹراسٹ انجیکشن کے انجیوپلاسٹی ممکن بنا دی گئی ہے۔

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز نے پہلی بار گردوں کی مرض میں مبتلا 83 سالہ خاتون مریضہ کو بناء کنٹراسٹ انجیکشن کے الٹرا ساونڈ کے ذریعے کامیابی سے اسٹنٹ لگا دیا۔

یہ بھی پڑھیں : پی آئی سی کا اعزاز، ڈھائی ماہ کے دوران 100 بچوں کے دل کا کامیاب آپریشن

انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ پی آئی سی ڈاکٹر قیصر علیم کا کہنا ہے کہ انجیو گرافی اور اسٹنٹ لگانے کے دوران کنٹراسٹ دوائی کا استعمال لازمی ہوتا ہے۔  ایسے پروسیجرز کے دوران کنٹراسٹ انجیکشن سے مریضوں کے گردے فیل ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گردوں کی پیچیدہ مریضوں کی انجیو گرافی، انجیو پلاسٹی اور بائی پاس کرنے سے ڈاکٹرز اکثر کتراتے ہیں۔ پی آئی سی کی ماہرین ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے پہلی بار ملک میں یہ ممکن بنا ڈالا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top