جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

برطانیہ میں گرمی کی شدید لہر، پاٹھک پر نصب ٹرین کے سگنلز کے پگھل گئے

21 جولائی, 2022 14:17

برطانیہ سمیت یورپ میں ان دنوں گرمی کی شدید لہر جاری ہے جس نے گرمی کے تمام ریکارڈز توڑ دیے، جس کے باعث پاٹھک پر نصب ٹرین کے سگنلز کے پگھل گئے ہیں۔

گزشتہ روز برطانیہ کی نیشنل ریلوے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے خطرناک ہیٹ ویو کی وجہ سے پاٹھک پر نصب ٹرین کے سگنلز کے پگھلنے کی تصاویر شیئر کی گئیں۔

اس کے علاوہ ریلوے حکام کی جانب سے مسافروں سے درخواست کی گئی کہ وہ ٹرین کا سفر کرنے سے قبل روٹ (راستے) کی جانچ کرلیں کیوں کہ ہیٹ ویو کی وجہ سے پٹریوں پر آگ لگنے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔

 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں 19 جولائی کو تاریخ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 40.2 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق یہ پہلی بار ہے جب برطانیہ میں 40 سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہیٹ ویو کے باعث 500 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں : ہسپانوی وزیر اعظم

اس سے قبل برطانیہ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 2019 میں ریکارڈ کیا گیا تھا جو 38.7 سینٹی گریڈ تھا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں ہیٹ ویو کا تسلسل 2060 تک بڑھتا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top