جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حکومت کا آئی جی خیبر پختونخوا کو فوری تبدیل کرنے کا فیصلہ

31 دسمبر, 2019 15:24

اسلام آباد : حکومت نے آئی جی خیبر پختونخوا کو فوری تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی جی خیبر پختونخوا کو فوری طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر نعیم کو عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اے آئی جی کراچی کا مخدوش عمارتوں کی فہرست بنانے کا حکم

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے عہدے کیلئے تین نام وزیراعظم آفس بھجوا دیئے ہیں۔ ان ناموں میں سینئر پولیس افسران محمد طاہر، ثناءاللہ عباسی اور محمد سلمان شامل ہیں۔

ایک نام کی منظوری کے بعد سمری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس بھجوائی جائے گی۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نئے آئی جی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top