جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

گلگت میں گاڑی پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

25 مارچ, 2021 18:39

گلگت میں مسافر گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔

ایس ایس پی گلگت کا بتانا ہے کہ مسافر گاڑی گلگت سے نلتر بالا جا رہی تھی

کہ نامعلوم افراد کی جانب سے نلتر پائن میں آر سی سی پل کے قریب گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

مریم نواز کی نیب پیشی پر پیپلز پارٹی کی بھی شرکت کا اعلان

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے، زخمیوں کو گلگت اسپتال منتقل کیا جا رہاہے۔

ایس ایس پی گلگت کا بتانا ہے کہ جاں بحق اور  زخمیوں کا تعلق نلتربالا سے ہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top