جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

گندم کا بحران، آٹا 70 روپے فی کلو میں فروخت: کراچی

19 جنوری, 2020 12:55

کراچی: سندھ میں بھی گندم کا بحران مزید شدت اختیار کرگیا، چکی کے آٹے کی فی کلو قیمت میں تیرہ روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے، اب آٹا ستر روپے فی کلو میں فروخت ہوگا۔ دس کلو کا تھیلا سات سو روپے میں ملے گا۔

سندھ میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، آٹے اور گندم کی خرید و فروخت کے حوالے سے قیمتوں کے تعین کے لئے صوبے میں جو میکنزم رائج ہے وہ حکومت کی کمزور رٹ کے باعث ختم ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے اور گندم کے بحران کا ذمہ دار وفاق کو قرار دے دیا

دکانداروں کا کہنا ہے کہ گندم مہنگی ہونے کی وجہ سے انہیں بھی آٹا مہنگا مل رہا ہے جبکہ شہری کہتے ہیں ہر چیز مہنگی ہورہی ہے اب آٹا بھی پہنچ سے دور ہوگیا ہے، شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ کمشنر کراچی صورتحال کا نوٹس لیں اور آٹے کی سرکاری قیمت پرفروخت یقینی بنائیں۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ کی جانب سے ڈھائی نمبر چکی آٹے کی قیمت 57روپے اور سرکاری سطح پر چکی آٹے کی قیمت 45روپے مقرر ہے لیکن مارکیٹ میں اس وقت آٹے کی قیمت غیر مستحکم ہے۔

کمشنر کراچی نے 14 جنوری کو وزن کے لحاظ سے روٹی کی قیمت 8 تا 10 روپے مقرر کی تھی، تاہم نان بائیوں نے مقرر کردہ نرخوں کا نوٹیفکیشن ہوا میں اڑا دیا ہے لیکن کوئی نوٹس لینے والا نہیں ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top