جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی میں 48 گھنٹوں میں چار خواتین کا مختلف الزامات کی بنا پر قتل

28 جون, 2021 10:05

کراچی: 48 گھنٹوں کے دوران گھریلو تشدد اور مختلف الزامات کی بنا پر چار خواتین قتل کردی گئیں۔

کراچی کے علاقے پاپوش میں خاتون گولی لگنے سے جاں بحق ہوئی، خاتون کے شوہر نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے شبہ ظاہر کیا ہے کہ خاتون کو قتل کیا گیا ہے پولیس کے مطابق پوسٹمارٹم کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ہنزہ میں فائرنگ، کالج لیکچرار قتل

دوسری طرف لانڈھی میں شادی کی تقریب کے دوران خاتون کو مبینہ طور پر بھائیوں نے فائرنگ کر کے قتل کردیا، پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

اس سے پہلے گزشتہ روز لانڈھی میں ہی شوہر نے ٹک ٹاکر خاتون اور ساس کو قتل کردیا تھا، اس طرح اڑتالیس گھنٹوں میں کراچی میں چار خواتین قتل کردی گئیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top