جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کا حلف اٹھانے کا فیصلہ

20 مئی, 2021 16:15

راولپنڈی : چوہدری نثار علی خان نے صوبائی اسمبلی پنجاب میں حلف اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔

پی پی 10 راولپنڈی سے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری نثار علی خان نے حلف اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے، وہ 2018 کے الیکشن میں ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ہم خیال گروپ کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کا امکان ہے : راجہ ریاض

چوہدری نِثار علی خان اگلے ہفتے صوبائی اسمبلی کا حلف لیں گے۔ انہوں نے قریبی دوستوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے۔

چوہدری نِثار علی خان لاہور روانگی سے قبل اپنے قریبی دوستوں کو اعتماد میں لیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top