جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جنگلات میں آگ بلین ٹری منصوبے کی کرپشن چھپانے کیلئے لگائی جارہی ہے: امیتاز شیخ

15 جون, 2022 16:38

کراچی: امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ جنگلات میں آگ جان بوجھ کر لگائی جارہی ہے، جنگلات میں آگ بلین ٹری منصوبے کی کرپشن کو چھپانے کے لیے لگائی جارہی ہے۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کے پی اور مری کے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کے پی کے کے جنگلات میں آگ لگنے کا سلسلہ 25 مٸی سے شروع ہوا ہے، فسادی مارچ میں گرین بیلٹ کے درختوں کو آگ لگا کر جنگلات میں آگ لگانے کا پیغام دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے جنگلات میں آگ، رپورٹ جاری، 27 مقدمے درج، درجہ حرارت وجہ قرار

امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ جنگلات میں آگ جان بوجھ کر لگائی جارہی ہے، صدر مملکت بھی اپنے اس خدشے کا اظہار کرچکے ہیں، جنگلات میں آگ بلین ٹری منصوبے کی کرپشن کو چھپانے کے لیے لگائی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاق فوری طور پر جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات کا نوٹس لے، تحقیقاتی ادارے فوری طور پر جنگلات میں آگ لگنے کی تحقیقات کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top