جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

جنسی قوت میں اضافے کی غذائیں

30 اکتوبر, 2023 14:40

جنسی قوت سے متعلق آگاہی بہت ضروری ہے، یہاں چندایسی غذاؤں کا ذکر کیا جارہا ہے جومردوعورت دونوں میں جنسی جذبے بیدار رکھنے کے ساتھ ساتھ عمومی صحت پراچھے اثرات ڈالنے کی صلاحیت رکھتی ہیں ۔

 

پیاز

پیاز تیس کے قریب خامروں پر مشتمل ہے جو ہاضمہ تیز کرنے کے علاوہ خون پتلا رکھتی ہے۔پیاز جنسی وظیفے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہے۔

 

مولی

اس کے ذائقے کی تیزی جنسی حلاوت میں بڑھوتری کا باعث بنتی ہے۔مولی جگر کے افعال کو قابو میں رکھتی ہے تاکہ کولیسٹرول و دیگر کیمیائی مادوں کا اخراج مناسب مقدار میں جاری رہے۔

 

پودینہ

پودینے میں کوئی خاص بات ہے جو عورتوں میں جنسی جذبہ تیز کرتا ہےاور مردانہ کمزوری بھی دور کرتا ہے۔

 

کالی مرچ

کالی مرچ نہ صرف جنسی خواہش ابھارتی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ دودھ پلانے والی ماؤں میں دودھ کی مقدار بڑھاتی ہے۔

 

سرخ مرچ

یہ مرچ وٹامن سی سے بھرپور ہے۔ گردش خون میں اضافے کا سبب ہے، اس کے اندر ایک کیمیکل کیپساسین کی موجودگی جنسی انتشار پیدا کرتی ہے۔

 

ادرک و سونٹھ

یہ غذا معمولی سی لینے سے ہی جسم میں گرماہٹ آجاتی ہے۔لیکن اس کا زیادہ استعمال بلڈ پریشر اوربواسیر پیدا کرسکتا ہے۔

 

اس بارے میں جانئے  : سلاجیت کے پوشیدہ فوائد 

 

سونف

سونف کا مناسب مقدار میں استعمال جنسی خواہش کو بیدار رکھتا ہے۔

 

لہسن

لہسن میں پیاز جیسی خصوصیات ہوتی ہے، کولیسٹرول کم کرکے جنسی ملاپ کی خواہش تیز کرتا ہےاور خون کے بہاؤ کو بڑھاتا ہے۔

 

الائچی

اس کے اندر دو ایسے مردانہ ہارمونز بنانے والے کیمیکلز ہیں جو جنسی اختلاط کی خواہش پیداکرتے ہیں۔ اس میں پایا جانے والا جزو سینیول مرکزی اعصابی نظام کوبیدار رکھتا ہے۔

نوٹ: اس سے متعلق اپنے معالج سے مشورہ ضرور لیجیئے!

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top