جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائی میں پانچ اہم دہشت گرد گرفتار

24 مارچ, 2023 11:56

لاہور : سی ٹی ڈی پنجاب نے کالعدم تنظیم کے پانچ اہم دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

دہشت گردی کے خدشات اور خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے گوجرانولہ اور ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے پانچ اہم دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پولیس کا پی ٹی آئی رہنماء حماد خان نیازی اور بجاش خان نیازی کی رہائش گاہ پر چھاپہ

دہشت گردوں میں عبدالمقیت، عابد وحید، گل زمان، رمضان اور اکرام شامل ہیں، جن کے قبضے سے بارودی مواد، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان، اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

دہشت گردوں کی گرفتاری 33 مشتبہ افراد سے تفتیش کے دوران ممکن ہوئی۔ رواں ہفتے 420 کومبنگ آپریشن میں 66 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top