مقبول خبریں
فیصل ایدھی کی بھارت کو کورونا مریضوں کیلئے 50 ایمبولینسز کی پیش کش
کراچی: فیصل ایدھی نے بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے 50 ایمبولینسز فراہم کرنے کی پیش کش کردی۔
بھارت میں کورونا وائرس کے باعث مشکل وقت میں ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 50 ایمبولینسز فراہم کرنے کی پیش کش کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیر اعلیٰ سندھ کا کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار
ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مدد کیلئے خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا کہ بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور اموات پر دکھ ہے۔ ہم کورونا وائرس کے ان حالات میں آپ کی مدد کیلئے تیار ہیں۔ اس مشکل وقت میں انسانیت کے ناطے بھارتی عوام کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔