جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکہ میں گرمی کی شدید لہر، اگلے ہفتے درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافے کا امکان

22 جولائی, 2022 14:58

واشنگٹن : امریکہ بھر میں ریکارڈ درجہ حرارت ہے، گرمی کی لہر نے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اگلے ہفتے مزید ریکارڈ قائم کیے جانے کا امکان ہے۔

امریکہ کے کئی حصوں میں درجہ حرارت میں اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس سے تقریباً سو ملین سے زائد افراد متاثر ہوسکتے ہیں۔

نیشنل ویدر سروس نے ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ اس ہفتے اب تک، 60 یومیہ اعلیٰ درجہ حرارت کے ریکارڈز بندھے یا ٹوٹ چکے ہیں، کیونکہ خطرناک گرمی ملک کے بیشتر حصے کو لپیٹ میں لے رہی ہے۔ اگلے ہفتے مزید ریکارڈ قائم کیے جانے کا امکان ہے۔

امریکہ کے بڑے حصے میں درجہ حرارت 100 ڈگری فارن ہائیٹ (38 ڈگری سیلسیس) سے بڑھ گیا ہے، کچھ علاقوں میں 110 ڈگری سے اوپر ہے۔ اسی طرح کی سطح پورے امریکہ کے جنوب میں ریکارڈ کی گئی، جہاں نمی نے تکلیف کو بڑھا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جارجیا کی یورپی یونین میں شمولیت مؤخر، سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے

واشنگٹن اور فلاڈیلفیا دونوں نے ہیٹ ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے، اور اپنے رہائشیوں کو چوکس رہنے کی تنبیہ کی ہے۔

واشنگٹن کے میئر موریل باؤزر نے ٹویٹر پر کہا، "ہائیڈریٹڈ رہیں، دن کی روشی میں باہر نکلنے کے عمل کو محدود کریں، اور بزرگوں، پڑوسیوں اور پالتو جانوروں کا خیال کریں۔

فلاڈیلفیا کے محکمہ صحت عامہ نے ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ گرم موسم کے دوران، بچوں اور پالتو جانوروں کو کسی بھی حالت میں گاڑیوں میں لاوارث نہ چھوڑیں۔

یورپ میں بھی درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے، جس نے برطانیہ میں ایک نیا ہمہ وقتی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ گرمی کی لہریں جیسے کہ امریکہ اور یورپ میں محسوس کی جا رہی ہیں، گلوبل وارمنگ کی وجہ سے اس کی شدت میں اضافہ ہو گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top