جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

گزشتہ مالی سال میں برآمدات 25.3 ارب ڈالر رہیں: رزاق داؤد

01 جولائی, 2021 12:36

اسلام آباد: رزاق داؤد کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال میں برآمدات 25.3 ارب ڈالر رہیں، سروسز اور گڈز کی برآمدات تاریخی سطح پر ہوں گی۔

مشیر تجارت رزاق داؤد کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے، گزشتہ مالی سال میں برآمدات 25.3 ارب ڈالر رہیں، جون میں 2.7 ارب ڈالر برآمدات رہیں۔

انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافے کا کریڈٹ صرف وزرات تجارت کو نہیں جاتا، اس میں وزیر اعظم کا وژن ،اسٹیٹ بینک ،ایف بی آر اور دیگر ادارے بھی حصہ دار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

رزاق داؤد کا کہنا تھا کہ گڈز کی برآمدات 25 ارب 30 کروڑ ڈالرز رہی، گزشتہ مالی سال سروس سیکٹر کی برآمدات 6 ارب ڈالر رہیں گی، گڈز اور سروسز کی مجموعی برآمدات 31 ارب ڈالر تک رہیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات دو ارب ڈالرز سے زائد رہی، آئی ٹی سیکٹر برآمدات میں 47 فیصد اضافہ ہوا ہے، سروسز اور گڈز کی برآمدات تاریخی سطح پر ہوں گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top