جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پیشاب میں پروٹین کی زیادہ مقدار خطرے کا اشارہ!

20 مئی, 2022 16:00

یورین میں پروٹین کی غیرمعمولی مقدارپاس ہونا(پروٹین یوریا)کوئی معمولی بات نہیں یہ علامت عام طورسے گردے کی بیماری اوردیگر صحت کی خرابیوں کی علامت سمجھی جاتی ہے۔

 

گردے اگرصحت مند ہوں، یعنی درست طرح سے کام کررہے ہوں تو وہ فلٹرکے ذریعے پروٹین کی غیرمعمولی مقدارپاس ہونے نہیں دیتے۔ گردے کی بیماری کے باعث اگرفلٹر کو نقصان پہنچ جائے تو ایسی صورت میں پروٹین کی اضافی مقدار پیشاب میں پاس ہوسکتی ہے۔

 

یورین میں پروٹین کی غیرمعمولی مقدارپاس ہونا جسم میں پروٹین کی اضافی مقدارکی پروڈکشن بھی ہوسکتی ہے۔ پروٹین یوریا گردوں کی بیماری کی ابتدائی علامات ہوسکتی ہے جسے یورین ٹیسٹ کے ذریعے تشخیص کیا جاسکتا ہے۔اس کے بعد گردوں کی کارکردگی یعنی گردے کتنی اچھی طرح کام کررہے ہیں یہ جانچنے کے لئے خون ٹیسٹ کروایا جاتا ہے۔

 

اس کی علامات کیا ہیں؟

عام طورسے اس کی کوئی خاص علامات نہیں ہیں اگرپروٹین کی زیادہ مقدارپاس ہورہی ہے تویورین کی ظاہری شکل جھاگ دارہوتی ہے۔اسے زیادہ تردیگرعلامات سے منسلک کیاجاتاہے جیسے جسم میں پانی بھرجانے کامرض وغیرہ۔طویل عرصے تک یورین میں پروٹین پاس ہونے کامطلب ہے کہ گردے میں کچھ خرابی ہے یا پھرپیداہورہی ہے۔اگرمندرجہ ذیل مسائل درپیش ہوں تو باقاعدہ علاج ضرور کروائیں۔

 

۱۔یورین میں پروٹین کی بڑی مقدار
۲۔یورین میں بلڈ کے مثبت ٹیسٹ رپورٹ
۳۔ہائی بلڈ پریشر

 

وجوہات کیا ہیں؟

پروٹین یوریا کے دوخطرناک عوامل ہیں:
۱۔ذیابیطس
۲۔ہائی بلڈ پریشر

 

ذیابیطس اورہائی بلڈ پریشریہ دونوں ایسی بیماریاں ہیں جن سے گردوں کونقصان پہنچ سکتاہے۔جوپروٹین یوریاکاسبب بن سکتاہے۔ گردے کی دیگربیماریاں ذیابیطس اورہائی بلڈ پریشرسے تعلق نہیں رکھتی لیکن یورین میں پروٹین پاس کرنے کاذریعہ بن سکتی ہیں۔اس کی دیگروجوہات میں ادویات ،صدمہ یاچوٹ لگنا ،ٹاکسن،انفیکشن اورمدافعتی نظام کی خرابی شامل ہیں۔

 

اس بارے میں پڑھیں : کھجور کے حیرت انگیز فائدے جانئے 

 

جسم میں پروٹین کی بڑھتی ہوئی پیداوار،مثال کے طورپرایک سے زیادہ مییلوما اورامیلوئیڈوسس شامل ہیں۔دیگر عوامل میںموٹاپا،
65سال سے زائد عمر،خاندان میں گردے کی بیماری،پریکلیمسیا (دوران حمل ہائی بلڈ پریشراورپروٹین یوریا)شامل ہیں۔

 

اندازہ کے مطابق کچھ لوگوں کوبیٹھنے سے زیادہ کھڑے ہوکریورین پاس میں پروٹین کی زیادہ شکایت ہوتی ہے۔یہ آرتھواسٹیٹک پروٹین یوریاکے نام سے جاناجاتاہے۔

 

پروٹین یوریا کا علاج:

 

یہ کوئی مخصوص بیماری نہیں ہے اس کی وجوہات مختلف ہوتی ہیں لہٰذا اس کاعلاج اس کی بنیادی وجہ کی شناخت یعنی مکمل تشخیص کے بعدہی ممکن ہوتاہے۔اگراس کاسبب گردے کی بیماری ہے تومکمل علاج ضروری ہے۔اگردائمی گردے کی بیماری کاباقاعدہ علاج نہ کروایاجائے توگردے فیل ہونے کاخطرہ بڑھ جاتاہے۔

 

معمولی اورعارضی پروٹین یوریامیں علاج ضروری نہیں ہوتاادویات سے مسئلہ حل ہوجاتاہے۔ایسے افراد جوذیابیطس اورہائی بلڈ پریشرکاشکارہیں ان کاباقاعدہ علاج کیاجاتاہے۔تاکہ گردے کوپہنچنے والے نقصان سے بچایاجاسکے جوپروٹین یوریاکاسبب بنتاہے۔ یورین میں پروٹین پاس ہونے کے مریض اگرساتھ ہی دل کے امراض میں بھی مبتلاہیں توضروری ہے کہ وہ ہائی بلڈپریشر،کولیسٹرول اوردیگروجوہات جیسے موٹاپااوراسموکنگ سے بچنے کی ہرممکن کوشش کریں۔

 

ڈاکٹرحضرات پروٹین یوریا کی مسئلے میں وہ غذائیں جن میں پروٹین کی اعلیٰ مقدارپائی جاتی ہے ان کے استعمال میں احتیاط کامشورہ دیتے ہیں۔

 

نوٹ: اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی مشورہ لیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top