جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر 92 پیسہ فی یونٹ اضافے کا امکان

19 فروری, 2021 14:50

اسلام آباد : بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر 92 پیسہ فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے بجلی قیمتوں میں 92 پیسہ فی یونٹ اضافے کی درخواست کردی گئی ہے۔ صارفین پر 9 ارب 20 کروڑ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑیگا۔

یہ بھی پڑھیں : شیری رحمان کا 3 دن میں 3 بار بجلی کی قیمت میں اضانے پر تشویش کا اظہار

اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا، جس پر نیپرا درخواست پر 25 فروری کو سماعت کریگا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے مؤقف اختیار کیا کہ جنوری میں مہنگی بجلی پیدا کرکے صارفین کو سستی بجلی فراہم کی گئی، قیمتوں میں اضافہ کیا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top