جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ماضی میں مہنگے معاہدوں کی وجہ سے آج بجلی مہنگی ہے: حماد اظہر

21 جون, 2021 18:04

اسلام آباد: حماد اظہر کا کہنا ہے کہ سستی اور ماحول دوست بجلی بنانے کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں، ماضی میں مہنگے معاہدوں کی وجہ سے آج بجلی مہنگی ہے۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نئی الیکٹریسی پالیسی آئندہ 10 سال کیلئے ہے، پالیسی کا مقصد شفاف بنیادوں پر نظام توانائی میں توسیع ہے، پالیسی کا مرکزی ہدف مسابقانہ، کم از کم لاگت رکھنا ہے، نیشنل الیکٹریسی پالیسی کے تحت اصول وضع کیے جارہے ہیں۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ متبادل توانائی کے حوالے سے اقدامات پر غور کررہے ہیں، جنریشن اور ٹرانسمیشن اس پالیسی کا حصہ ہے، سستی اور ماحول دوست بجلی بنانے کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں، ماضی میں مہنگے معاہدوں کی وجہ سے آج بجلی مہنگی ہے، ٹرانسمیشن کا نظام فرسودہ ہے، بجلی کی ترسیل اور پیداوار کو درست سمت میں لے کر جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر توانائی حماد اظہر کا ’’کے الیکٹرک‘‘ کو 400 میگا واٹ سے زائد بجلی فر اہمی کا عزم

ان کا کہنا تھا کہ یہ پالیسی 15 سال قبل نافذ ہوتی تو آج توانائی کے شعبے کو مشکل میں نہ ڈالنا پڑتا، رواں سال بجلی کے تقسیم کار نظام کو بہتر کرنے کے لیے 100 ارب مختص کیے گئے ہیں۔ نئی پالیسی کے تحت قوم کو سستی اور ماحول دوست بجلی حاصل ہوسکے گی، نئی پالیسی کی روشنی میں ذیلی شعبوں کے لیے 10 سے 12 پالیسیاں تشکیل دی جائیں گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top